سہون:پانی کی سطح گرنے سے منچھر جھیل خشک ہونے لگی

سہون:پانی کی سطح گرنے سے منچھر جھیل خشک ہونے لگی

پانی کی سطح 6فٹ رہ گئی، 2کلو میٹر ایریا خشک ہونے سے ماہی گیر بھی پریشانجھیل کی بحالی کیلئے منچھر بچاؤ اتحاد کا بند پراحتجاج، محکمہ آبپاشی پرالزامات لگائے

سہون شریف (نمائندہ دنیا )سہون شریف میں ملک کی سب سے بڑی میٹھے پانی کی منچھر جھیل خشک ہونے لگی ہے ،پانی کی کمی کے باعث جھیل دو کلومیٹر تک خشک ہو چکی ہے ، منچھر جھیل میں پانی کم ہونے سے مچھلی کی نسل بھی معدوم ہونے لگی، جھیل میں پانی کی سطح کم ہو کر 106 آر ایل یعنی 6 فٹ رہ گئی ہے ،عام طور پر منچھر جھیل میں پانی کی سطح 112 آر ایل یعنی 12 فٹ ہوتی ہے ، پانی کی کمی کے باعث منچھر جھیل کی 30 ہزار سے زائد آبادی پینے اور زرعی پانی سے محروم ہوگئی، اس سلسلے میں منچھر بچاؤ اتحاد کی جانب سے جھیل کی بحالی کے لیے منچھر بند پر احتجاج کرکے جھیل کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر منچھر بچاؤ تحریک کے رہنما مولابخش ملاح و دیگر نے الزامات لگائے کہ محکمہ آبپاشی کے افسران جان بوجھ کر منچھر جھیل کو خشک کر رہے ہیں اور اسے منصوبہ بندی کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے ، جھیل میں پانی کی کمی کے باعث مچھلی کا بیج معدوم ہونے لگا ہے ، جس سے ماہی گیروں کا ذریعہ معاش بھی ختم ہوتا جا رہا ہے ۔ پانی خشک ہونے کے باعث جھیل میں کشتیاں بھی نہیں چل رہیں اور سیاحوں نے بھی آنا چھوڑ دیا، انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ منچھر جھیل کی پرانی سطح بحال کرتے ہوئے پانی کی سطح 112 آر ایل یعنی 12 فٹ برقرار رکھی جائے اور محکمہ فشریز فوری طور پر مچھلی کا بیج منچھر جھیل میں ڈالے تاکہ مچھلی کی نسل بھی تباہ ہونے سے بچ سکے اور جھیل اپنی پرانی سطح پر بحال ہوجائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں