حیدر آباد:شراب سپلائی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار کرلیا گیا
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)اے سیکشن پولیس کی کامیاب کارروائی میں 300 سے زائد شراب کی بوتلوں کی سپلائی ناکامبنا کر ایک سپلائر معز راجپوت کو گرفتار کرلیا گیا۔
جبکہ اس کا بھائی معظم راجپوت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کارروائی کے دوران گرفتار اور فرار ملزمان کے قبضے سے 13 کارٹنوں میں مجموعی طور پر 349 مختلف اقسام کی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔