عیدالاضحی کے دوران مثالی ٹریفک انتظامات 900اہلکاروں کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان

عیدالاضحی کے دوران مثالی ٹریفک انتظامات  900اہلکاروں کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان

راولپنڈی (اے پی پی) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ اور عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران۔۔۔

 ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے، شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی اور بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر راولپنڈی ٹریفک پولیس کے 900سے زائد افسران و جوانوں کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان کر دیا۔ اہلکاروں نے شدید رش، غیر معمولی نقل و حرکت اور اہم عوامی سرگرمیوں کے باوجود انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دیئے جس کے نتیجے میں نہ صرف ٹریفک کا نظام موثر انداز میں برقرار رہا بلکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ بھی پیش نہیں آیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں