سیالکوٹ:لڑکے ساتھ بد فعلی کا ملزم گرفت میں آ گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ مراد پور پولیس نے لڑکے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا گرفتار کر لیا ۔
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقے میں 10 سالہ بچے کو ملزم عامر نے ورغلا پھسلا کر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کی۔ ملزم کے خلاف متاثرہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مراد پور سب انسپکٹر قیصر بشیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عامر کو گرفتار کر لیا۔ ایسے واقعات میں ملوث مجرمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملزم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔