ملک محمد اقبال کی والدہ کی وفات پر ایم پی اے منصور اعظم سندھو کی تعزیت
بھلوال (نمائندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے وائس چیئرمین اور سینئر صحافی ملک محمد اقبال کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے ۔
مرحومہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھیں۔ ان کی وفات پر ممبر صوبائی اسمبلی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری منصور اعظم سندھو نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ملک محمد اقبال سے ملاقات کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر صوفی محمد اکرم باھو، ملک محمد منیر، برکات گوندل، مرزا محمد اسلم بیگ، سید فضل حسین شاہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔چودھری منصور اعظم سندھو نے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔