صدرپیپلز یوتھ پاکپتن کے قاتل گرفتارکئے جائیں :پرویز اشرف

 صدرپیپلز یوتھ پاکپتن کے قاتل گرفتارکئے جائیں :پرویز اشرف

مقدمہ کی تفتیش و تحقیق سی ٹی ڈی کے سپرد کی جائے :حسن مرتضیٰ ، فاروق سعیدودیگر

لاہور (سپیشل رپورٹر )سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ،جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی ٰ،سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے تحصیل صدر پیپلز یوتھ پاکپتن اسلام شاہ کھگہ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ میں مقامی پولیس کا کردار نہایت افسوسناک اور مجرمانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے ،راجہ پرویز اشرف نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مقتول کی ماں بننے والی اہلیہ کے ہاتھ پاؤں کاٹنے والے درندوں کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ،انہوں نے آئی جی پنجاب،آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او پاکپتن سے مطالبہ کیا کہ اسلام شاہ کھگہ کے قاتلوں کی گرفتاری اور اس مقدمہ کی تفتیش و تحقیق سی ٹی ڈی کے سپرد کی جائے اور انہیں فوری گرفتاری کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں