پھر سے لاک ڈائون لگایا تو ملک گیر احتجاج ہوگا،کاشف چودھری

پھر سے لاک ڈائون لگایا تو ملک گیر احتجاج ہوگا،کاشف چودھری

مارکیٹ یا کاروبار بندش معاشی دہشت گردی، مہنگائی نے جینا دو بھر کر دیا

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے ملک میں بڑھتی مہنگائی، بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور کاروباری بندشوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جون کے بعد کسی بھی قسم کی مارکیٹ یا کاروبار بندش معاشی دہشت گردی کے مترادف ہوگی۔ لاک ڈاؤن یا کاروباری بندشوں کے مستقل خاتمے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ تاجر برادری اور معیشت کو مزید عدم استحکام سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یکم جون کے بعد دوبارہ مارکیٹیں بند کی گئیں تو ملک گیر احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کی جائے گی۔ ملک میں مہنگائی، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی قوتِ خرید ختم کر دی ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیا جا رہااور عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں