ڈی پی او اٹک کا پولیس لائنز کا دورہ، جاری منصوبوں کا جائزہ
اٹک (اے پی پی) ڈی پی او اٹک سردار موارھن خان نے پولیس لائنز میں زیر تعمیر مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں منصوبوں پر جاری کام اور اب تک کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ تعمیراتی کام کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی پی او سردار موارہن خان نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام منصوبوں کو مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کیا جائے تاکہ پولیس ملازمین کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔