چک 76جنوبی میں فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

چک 76جنوبی میں فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

چک 76جنوبی میں فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغازتماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود رہی ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)چک 76 جنوبی میں چوتھے سالانہ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں علاقے کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 74 جنوبی الیون اور چکیاں الیون کے درمیان کھیلا گیا، جسے دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود رہی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں عثمان ریاض خان، میاں صفدر کلیار، شاہد سلیم میکن، میاں لیاقت کلیار، رائے ناصر کلیار اور ملک عادل شیر اعوان شامل تھے ۔مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں سے تعارف حاصل کیا اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کو نوجوانوں کے لیے ایک مثبت اور صحت مند سرگرمی قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کے مواقع میسر آتے ہیں، جو معاشرے میں صحت مند رجحانات کے فروغ کا باعث بنتے ہیں۔منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور شائقین کو اعلیٰ معیار کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔ تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی نے ٹورنامنٹ کی کامیابی اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں