چھوٹے ،درمیانے درجے کے کاروباروں پر ٹیکس بوجھ کم کیا جائے : انجمن تاجران
لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے مشکل ترین حالات کے باوجود معیشت کو درست سمت میں گامزن رکھا۔۔۔
مطالبہ ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں تاجر برادری کو خصوصی ریلیف دیا جائے ۔اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے مطالبہ کیا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں پر ٹیکس بوجھ کم کیا جائے ،کاروباری قرضوں پر شرح سود میں کمی لائی جائے ،چھوٹے تاجروں کے لئے پیچیدہ ٹیکس قوانین کا خاتمہ کر کے سادہ ٹیکس نظام لایا جائے۔