انتظامیہ سبزیوں، سبز مصالحہ جات کے نرخ کنٹرول نہ کرسکی
ادرک تھائی لینڈ 400، لہسن چائنہ 500، پیاز 100، ٹماٹر 80، آلو مکس 50، پھول گوبھی 160روپے کلو دستیاب سبز مرچ 120، بھنڈی 80، شملہ مرچ 150، گھیاکدو 60روپے کلو فروخت ، خریداروں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر سے )انتظامیہ سبزیوں ، سبز مصالحہ جات کی قیمتیں کنٹرول نہ کرسکی ،سبزی مارکیٹ میں پیاز، آلو ،ادرک کے نرخ میں اضافہ ہو گیا۔پیاز نرخ 10 روپے فی کلو بڑھ گیا جس سے پیاز کا سرکاری نرخ 85 روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز سے 120روپے کلو تک فروخت ہو رہا ،درجہ دوم مکس پیاز 100روپے کلو ہے ،ٹماٹرکے نرخ میں پانچ روپے فی کلوکمی ہو گئی ،ٹماٹر کا سرکاری نرخ 35 روپے فی کلو ہو گیا،لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر 60سے 80 روپے کلو فروخت ہو رہا،آلو کے نرخ میں پانچ روپے فی کلو اضافے سے سرکاری نرخ 25 روپے کلو ہو گیا، جبکہ مارکیٹ میں مکس آلو بدستور 40 روپے کلو اور درجہ اول 50 روپے کلو فروخت ہو رہا۔لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ پانچ روپے کمی سے 375 روپے کلو لیکن مارکیٹ میں لہسن چائنہ کا نرخ بدستور 500روپے کلو تک ہے ،لہسن دیسی 200اور لہسن ہرنائی 300 روپے کلو تک ہے ،ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری نرخ پانچ روپے اضافے سے 285روپے کلو مقرر اور مارکیٹ میں 400 روپے کلو رہا ،پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 130روپے جبکہ مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو تک ہے ،سبز مرچ 120 ،بھنڈی 80 اور شملہ مرچ 150،گھیا کدو 60 روپے کلو تک فروخت ہو تارہا۔