ریونیو واجبات کی فوری وصولی کی ہدایت کر دی گئی

ریونیو واجبات کی فوری وصولی کی ہدایت کر دی گئی

ریونیو واجبات کی فوری وصولی کی ہدایت کر دی گئی خاص طور پر واٹر ریٹ کی وصولی پر خصوصی توجہ دی جائے ،افسروں کو ہدایت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ہدایت جاری کی ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل تمام ریونیو واجبات کی مکمل اور بروقت وصولی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ ریونیو ٹیموں کو ہنگامی بنیادوں پر متحرک کیا جائے اور خاص طور پر واٹر ریٹ کی وصولی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔کمشنر نے واضح کیا کہ ریونیو اہداف کے حصول میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور جلد تمام اضلاع کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ اجلاس طلب کیا جائے گا، جس میں ٹارگٹس کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں