مری،77فوڈ پوائنٹس کا معائنہ، 11کیخلاف کارروائی

مری،77فوڈ پوائنٹس کا معائنہ، 11کیخلاف کارروائی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،سوا 2لاکھ جرمانہ، ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس تلف

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مری میں سیاحوں کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس کی تفصیلی چیکنگ کی۔ ترجمان اتھارٹی کے مطابق مری میں سیاحتی سیزن کے دوران خوراک کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی مہم جاری ہے، جس کے تحت مری ایکسپریس وے اور کارٹ روڈ پر قائم 77فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا۔ چیکنگ کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، ناقص صفائی ستھرائی اور غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر 11فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور مجموعی طور پر 2لاکھ 25ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

بھاری مقدار میں ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس برآمد کرکے تلف کر دی گئیں تاکہ عوامی صحت کو لاحق ممکنہ خطرات کا سدباب کیا جاسکے۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مری سمیت تمام سیاحتی مقامات پر آنے والے شہریوں اور سیاحوں کو معیاری خوراک کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں اور خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں