حافظ آباد:عید الا ضحی پر خدمات صفائی ور کرز کی کارکردگی کو سراہا گیا

حافظ آباد:عید الا ضحی پر خدمات   صفائی ور کرز کی کارکردگی کو سراہا گیا

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )حافظ آباد میں عید کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات کرنے پر مختلف کاروباری،سماجی،دینی،مذہبی تنظیموں اور سو ل سوسائٹی کے سرکردہ افراد نے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی خرم حمید اور دیگر افسران و ملازمین کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

مقامی علما کرام،امن کمیٹی کے اراکین،انجمن تاجران،میڈیا کے نمائندوں سمیت مختلف سیاسی،سماجی،دینی،مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے عید کے موقع پر ضلع بھر میں جانوروں کی آلائشوں اٹھانے ،صفائی ستھرائی قبرستانوں،عید گاہوں، پارکوں اور دیگر مقامات کی صفائی کے مثالی انتظامات کرنے پر انتظامیہ کی کاوشوں کوسراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں