ایس ایس پی کا دارالحکومت کے گرجا گھروں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ

ایس ایس پی کا دارالحکومت کے گرجا  گھروں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد (اے پی پی) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز قاضی علی رضا نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور مذہبی رسومات ادا کرنے والوں سمیت مذہبی اجتماعات کے تحفط کو یقینی بنانے کیلئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 ایس ایس پی نے چرچ انتظامیہ کے نمائندوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی سے متعلق امور اور کوآرڈینیشن میکانزم پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سکیورٹی پوائنٹس کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات افسران کو مکمل الرٹ رہنے اور چیکنگ اور مانیٹرنگ کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں