سپورٹس کمپلیکس مری میں جدید سہولیات فراہم کرینگے، صوبائی وزیر کھیل

سپورٹس کمپلیکس مری میں جدید سہولیات فراہم کرینگے، صوبائی وزیر کھیل

کمپلیکس میں موجود تمام خراب اور غیر فعال لائٹس کو فوری مرمت،شیڈز کی تعمیر کا حکم

مری (صباح نیوز) صوبائی وزیر امورِ نوجوانان و کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے تحصیل سپورٹس کمپلیکس دھوبی گھاٹ مری کا دورہ کیا اور کمپلیکس میں موجود کھیلوں کی سہولیات، جاری انتظامی امور اور دستیاب انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا، متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر کو مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں، سہولیات اور درپیش ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمپلیکس میں موجود تمام خراب اور غیر فعال لائٹس کو فوری طور پر مرمت کرکے فعال بنایا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو بلا تعطل بہترین ماحول میسر آسکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ متعلقہ کنٹریکٹر مقررہ مدت میں کام مکمل کرے گا جبکہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PMU)عملدرآمد کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کرے گا۔ باسکٹ بال کورٹ کے خراب رنگ اور سوئمنگ پول کے متاثرہ شیشے کے پینل کی فوری مرمت یا تبدیلی کے احکامات بھی جاری کیے، صوبائی وزیر نے کمپلیکس میں سہولیات کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تماشائیوں کیلئے شیڈز، پریکٹس کرکٹ پچز اور جی آئی فینسنگ سمیت دیگر ضروری سہولیات کو ترقیاتی منصوبے کا حصہ بنایا جائے اور ان کی فراہمی کیلئے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں