کرایوں اور اوورلوڈنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 74 گاڑیاں بند

کرایوں اور اوورلوڈنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 74 گاڑیاں بند

کرایوں اور اوورلوڈنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 74 گاڑیاں بندعید کے دنوں میں خصوصی سکواڈز نے مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ضلع بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں، اوورلوڈنگ اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی کارروائیاں کی گئیں۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر کی سربراہی میں تشکیل دیے گئے خصوصی اسکواڈز نے مختلف شاہراہوں، بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ روٹس پر مجموعی طور پر 1,244 گاڑیوں کی چیکنگ کی۔کارروائیوں کے دوران قواعد کی خلاف ورزی پر 74 گاڑیوں کو بند کیا گیا جبکہ مختلف ٹرانسپورٹرز پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 7 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے 76 ہزار روپے مسافروں کو واپس بھی دلوائے گئے ۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور زائد کرایہ، اوورلوڈنگ اور دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی اوورچارجنگ یا ٹرانسپورٹ سے متعلق شکایت کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں