کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 4میں گلیوں ،نالیوں کی تعمیر شروع

کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 4میں گلیوں ،نالیوں کی تعمیر شروع

عوام کی خدمت کرنے کیلئے اقتدار کا ہونا ضروری نہیں:خواجہ سرمد رضا نائیک

راہوالی (نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف ایم این اے محمود بشیر ورک کی جاری کردہ خصوصی گرانٹ سے کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 4میں گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ۔ امیدوار برائے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ خواجہ سرمد رضا نائیک نے عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار خستہ حال گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کے لیے مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ اور عرفان مظفر چیمہ نے خستہ حال گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کے لیے چوہدری محمود بشیر ورک سے گرانٹ جارنی کرنے کے لیے کہا تھا جس پر انہوں نے 5ہزار فٹ سے زیادہ 16فٹا گلیوں اور نالیوں کی تعمیر شروع کروادی۔اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سرمد رضا نائیک نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے کے لیے اقتدار کا ہونا ضروری نہیں اگر عوامی خدمت کا جذبہ ہو تو عوام کی سہولت کے لیے کسی وقت بھی تعمیراتی منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک نے گلیوں نالیوں کی تعمیر کے لیے خصوصی گرانٹ جاری کرکے عوام کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں