ناقص اورخستہ حال اشتہاری بورڈز شہریوں کیلئے خطرہ

ناقص اورخستہ حال اشتہاری بورڈز شہریوں کیلئے خطرہ

آندھی اور طوفان کے دوران حادثات کا خدشہ، غیر محفوظ بورڈز ہٹانے کا مطالبہ

گوندلانوالہ (نامہ نگار )شہر اور گردونواح میں نصب خستہ حال متعدد ہو رڈنگ اور بل بورڈز شہریوں کیلئے خطر ہ بن گئے ۔ مختلف مقامات پر کئی بڑے اشتہاری بورڈز زنگ آلود، خستہ حال اور جھکی ہوئی حالت میں ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آندھی، بارش یا طوفان کی صورت میں یہ کسی بھی وقت گر سکتے ہیں، شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مصروف سڑکوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں نصب غیر محفوظ بل بورڈز قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والے بورڈز کے خلاف کارروائی عمل میں لائے ، قوانین کے مطابق انتظامیہ ناقص یا خطرناک قرار د ئیے جانے والے بل بورڈز کو ہٹانے یا مرمت کرانے کے احکامات دے سکتی ہے ، بغیر اجازت نصب بورڈز پر جرمانے اور قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے ،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں نصب بل بورڈز کی ازسرنو جانچ کرائی جائے اور خطرناک بورڈزکو فوری ہٹایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں