سیالکوٹ:نوجوان کی قبر کشائی ٹیموں نے شواہد جمع کر لئے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقے میں نوجوان علی حسن کی موت کے معاملے میں اہم پیش رفت۔ عدالتی احکامات پر مقتول کی قبر کشائی کی گئی۔
تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ گجرال میں چند دن قبل وفات پانے والے نوجوان کی قبر کشائی کی گئی جس کے دوران فرانزک اور میڈیکل ٹیموں نے ضروری شواہد اکٹھے کیے ۔ذرائع کے مطابق قبر کشائی کا عمل مجسٹریٹ اور متعلقہ حکام کی نگرانی میں مکمل کیا گیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور مزید قانونی کارروائی کیلئے تحویل میں لے لیا گیا۔