وزیر آباد :فنانشل مینجمنٹ ،برانڈ پوزیشننگ پر تربیتی ورکشاپ

وزیر آباد :فنانشل مینجمنٹ ،برانڈ پوزیشننگ پر تربیتی ورکشاپ

کاروبار اور مقامی انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے :مظاہر حسین زیدی

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سمیڈا اور ٹریس پاکستان کے اشتراک اور چیمبر آف کامرس کے تعاون سے فنانشل مینجمنٹ اور برانڈ پوزیشننگ کی تربیتی ورکشاپ کے انعقاد سے کاروبار اور مقامی انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور مصنوعات کی برانڈنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مظاہر حسین زیدی نے سمیڈا و ٹریس پاکستان کے اشتراک سے فنانشل مینجمنٹ اور برانڈ پوزیشننگ کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب صدر راشد رفیق بھٹہ، ٹریس پاکستان کے کوآرڈی نیٹر محمد رضا بیگ، ٹرینرز ریاض احمد شیخ، ڈاکٹر ظفر احمد صدیقی، سینئر صحافی محمود ارشد جوئیہ، ڈاکٹر خالد محمود،چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹیز ڈاکٹر رضا سلطان، احتشام الحق چیمہ اور رانا عبدالرشید بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں