پائیدار ترقی کیلئے آبادی میں توازن پیدا کرنا ہوگا:مقررین
آبادی کے چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے مل جل کر کام کرناہوگا:عدنان اشرف ودیگر
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ڈی ایچ ڈی سی ہال میں سٹیک ہولڈرز کا ایک ایم انٹریکٹو سیشن منعقد ہوا۔ سیشن میں علما کرام، میڈیا نمائند گان، نوجوانوں، ماہر تعلیم، دانشوروں، طبی ماہرین، وکلا اور مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسر وں اور کمیونٹی انفلوئنسرزنے شرکت کی۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف نے کہا کہ پائیدار ترقی کے حصول کیلئے آبادی میں توازن پیدا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے صحت،تعلیم، روزگاراور دیگر بنیادی سہولت کے مابین توازن بگڑرہاہے لہذا آبادی میں توازن اور خاندان کی خوشحالی کیلئے تمام طبقات کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان میں تیزی سے بڈھتے ہوئے آبادی کے چیلنج سے نبردآزما ہونے سے عوامی شعور کی بیداری کیلئے مل جل کر کام کرناہوگا۔ اس موقع پر دیگر مقررین ڈاکٹر عدیلہ لیاقت، پروفیسر ارشد کنول، علامہ ثمر عباس نقوی، سید خالد جاوید ایڈوکیٹ، عانیہ عارف، وقار احمد اور مولانا اکبر نقشبندی نے بھی بیداری شعور کے اس اہم کاز کیلئے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا اور ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بھی یقین دلایا۔