وزیرآباد:شیڈز ،سائن بورڈ نہ لگانے پر دکانیں سیل

وزیرآباد:شیڈز ،سائن بورڈ نہ لگانے پر دکانیں سیل

سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب نے انتظامیہ سے ملاقات کر کے ڈی سیل کر ایا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کے بیوٹیفکیشن پلان کے مطابق مین بازار وزیرآباد میں د کانوں پر منظور شدہ ڈیزائن کے شیڈز اور سائن بورڈ نہ لگوانے پر انتظامیہ کی جانب سے گلی آرائیاں والی سے بکر گلہ تک درجنوں دکانیں سیل کر دی گئیں۔ منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق شیڈز اور سائن بورڈ نصب نہ کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے دکانوں کو سر بمہر کرنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا اور مزید د کانوں کو سیل کر دیا گیا ۔دو روز قبل مٹمن برج بازار میں 25 دکانوں کو سیل کیا گیا جنہیں سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس نے رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ کی ہدایت پر تاجروں اور انتظامیہ سے ملاقات کر کے ڈی سیل کر ایا اور تاجروں نے یقین دہانی کر ائی کہ وہ سائن بورڈ اور شیڈز لگوانا شروع کر دیں گے ،اس موقع پر بابو شعیب کے ہمراہ مسلم لیگی رہنما ابرار احمد اور ملک علی کلیار بھی موجود تھے۔دوسری جانب انتظامیہ نے بکر گلہ کے قریب بھی درجنوں د کانوں کو سیل کر دیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بیوٹیفکیشن کے یکساں نظام کے تحت د کانداروں کو ہر صورت شیڈز اور سائن بورڈ لگوانا ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں