گجرات :شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے اثرات سے بچائو کیلئے ریلیف کیمپ قائم

گجرات :شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے  اثرات سے بچائو کیلئے ریلیف کیمپ قائم

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے اثرات سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ضلع بھر میں ریلیف کیمپس قائم کر د ئیے گئے ہیں۔

ضلع کونسل گجرات کی جانب سے جناح چوک گجرات میں ریلیف کیمپ قائم کیا گیا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں نے عیدگاہ کے قریب، میونسپل کمیٹی کھاریاں نے جھنڈے والی اور میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر نے شان بیکرز کے قریب ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کئے ہیں۔ریلیف کیمپس میں شہریوں اور مسافروں کو ٹھنڈا پانی، او آر ایس اور ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں