گجرات :کم پیمائش کی شکایات پر کارروائی ، پٹرول پمپ سیل
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رشیدہ بتول کی ہدایت پر کنجاہ، ڈھکرانوالی اور گردونواح کے علاقوں میں متعدد پٹر ول پمپس کا معائنہ کیا گیا۔
معائنے کے دوران پیمائش کے معیار پر پورا اترنے والے پیٹرول پمپس کی کارکردگی کو سراہا گیا جبکہ کم پیمائش کی شکایات درست ثابت ہونے پر 6نوزلز کو سیل کر دیا گیا۔مزید برآں متعلقہ پمپ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے چالان عدالت بھجوا د ئیے گئے تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رشیدہ بتول نے کہا کہ عوام کو مکمل مقدار میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انسپکشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔