گوجرانوالہ ڈویژن کبڈی چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز

گوجرانوالہ ڈویژن کبڈی چیمپئن  شپ کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ڈویژن سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب گوجرانوالہ ڈویژن کبڈی چیمپئن شپ 2026 کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کے سلسلہ میں ٹرائلز لدھے والا وڑائچ کبڈی گراؤنڈ میں منعقد کیے گئے۔

ٹرائلز میں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی ۔ سلیکشن کمیٹی تحصیل سٹی سپورٹس آفیسر رانا فرمان کوثر،ڈویژن صدر کبڈی ایسوسی ایشن عطا الرحمن، ڈویژن سیکرٹری کبڈی حاجی محمد اسلم،ڈسٹرکٹ صدر کبڈی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ خرم شہزاد بٹ کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس، مہارت اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو گوجرانوالہ ڈویژن کی نمائندگی کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں