تتلے عالی : دھان کی موٹی کی کاشت میں تیزی

تتلے عالی : دھان کی  موٹی کی کاشت میں تیزی

تتلے عالی(نامہ نگار)دھان کی موٹی کی کاشت میں تیزی آگئی،فی ایکڑ لگوائی 7500 روپے وصول کی جانے لگی۔

تتلے عالی سمیت تحصیل نوشہرہ ورکاں میں رواں سیز ن میں پونے دو لاکھ ایکڑ رقبہ پردھان کی کاشت ہو گی ،موٹی اقسام کی کاشت میں تیزی آگئی ہے ۔تتلے عالی اور نواحی دیہاتی علاقوں میں فی ایکڑ لگوائی7500روپے وصول کی جا رہی ہے ،کاشتکاروں کا کہنا ہے دھان کی اقسام سپر باسمتی،کائنات کی پنیری کاشت ہو گئی ہے آئندہ ماہ سے کاشت کا آغاز ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں