سیشن جج شاہدہ سعید پریزائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ 7 گوجرانوالہ تعینات

سیشن جج شاہدہ سعید پریزائیڈنگ آفیسر  پنجاب لیبر کورٹ 7 گوجرانوالہ تعینات

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب لیبر کورٹس میں نئے پریزائیڈنگ افسر تعینات کر د ئیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید کو پریزائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر 7 گوجرانوالہ جبکہ ضیا اﷲکو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو لیبر کورٹ نمبر 6 ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں افسر وں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 13 جون تک یا اس سے قبل نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں