شدید گرمی کے باعث امراض میں اضافہ، بچے زیادہ متاثر، ہسپتالوں میں رش
الرجی ،ناک، کان ،گلہ اور پیٹ کے امراض،آنکھوں کا انفیکشن، بچے پیلا یرقان اور خسرے میں مبتلا ، جسم میں پانی کی کمی نہ ہو نے دیں ، گرمی کی تپش سے محفوظ رہنے کیلئے اقدامات کر یں :ماہرین
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم گرما کی شدت کے با عث الرجی ،ناک، کان ،گلہ اور پیٹ کے امراض میں اضافہ،متاثرہ مریضوں کی بڑی تعداد ہسپتالوں میں پہنچ گئی جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں اورکلینک میں بھی مریضوں کا رش لگ گیا بالخصوص بچے بڑی تعداد میں پیلا یرقان اور خسرے کا شکار ہونے لگے ، موسم کی اچانک گرم شدت کے بعد الرجی ،آنکھوں کے امراض بڑھ گئے ۔ سول ہسپتال کے این اینڈ ٹی اور گیسٹرو شعبہ میں مریضوں کاریکارڈ رش بڑھ گیا۔
ناک ، کان،گلہ کی خارش ،ریشہ ،الرجی سے بیشتر مرد وخواتین متاثر ہوئے ، بالخصوص کمسن بچے موسمی امراض کا شکار ہونے لگے جبکہ آنکھوں کے انفکیشنز میں بھی اضافہ ہونے لگا۔شہری نزلہ ،زکام سے متاثر ہورہے ہیں۔ الرجی کی وبا پھیل چکی ہے جبکہ پیٹ اور معدہ کے امراض میں بھی اضافہ ہوگیا۔ چھوٹے بچے پیلا یرقان،خسرہ ،پیٹ امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا کہ موسم گرما کی شدت کی وجہ سے پانی کی کمی انسانی جسم میں پائی جارہی ہے گرمی کی تپش سے محفوظ رہنا اور پانی کا زیادہ استعمال کرنا ضروری ہے۔