حافظ آباد:مامون تارڑ ‘ حیدر بھٹی میں معاملہ رفع دفع
کسی بڑے تصادم سے بچنے کیلئے بااثر سیاسی شخصیات کی جانب سے مداخلت
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )سابق ایم پی اے مامون جعفر تارڑ اور لیگی ایم پی اے شاہد حسین بھٹی کے بیٹے حیدر بھٹی کے مابین سوشل میڈیا پر جاری لفظی گولہ باری کے بعد بااثر سیاسی شخصیات نے معاملہ رفع دفع کر ادیا۔دونوں سیاسی شخصیات کی جانب سے جلالپور بھٹیاں میں ایک دوسرے کے مقابلہ میں مورچہ زن ہونے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد میاں شاہد بھٹی اورحیدر بھٹی نے جلالپور میں کیمپ لگانا شروع کیا تو مقامی پولیس اور بعض سیاسی شخصیات نے کسی بڑے تصادم سے بچنے کیلئے دونوں کے درمیان میں آکر معاملہ کو رفع دفع کر ادیا۔