ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عوامی مسائل کی سماعت ، حل کے احکامات
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل کی سماعت کی۔
تمام سرکاری دفاتر میں پبلک ڈیلنگ کے مقررہ اوقات، صبح 10 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جا رہا ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اپنے دفتر میں آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسر وں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری داد رسی کے احکامات د ئیے۔