سیدنا فاروق اعظم ؓکانفرنس یکم محرم الحرام کو میلاد مصطفی چوک میں ہوگی
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )سنی علما کونسل کے زیراہتمام سیدنا فاروق اعظم ؓکانفرنس یکم محرم الحرام کو میلاد مصطفی چوک گھنٹہ گھر میں ہوگی۔۔۔
جس میں اہلسنت دیوبند، بریلوی،اہلحدیث کے علما کرام خلیفہ دوم سیدنا فاروق اعظم ؓ کی شہادت اور دور حکمرانی پر خطاب کرینگے ،کانفرنس کا مقصد نواجوان نسل کو سید نا عمرفاروق ؓ کی سیرت،عدل وانصاف، آپ کی سادگی اور اسلام کی لازوال خدمات سے روشناس کر انا ہے ۔ضلعی صدر قاری عبدالقیوم اعوان اور دیگر رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ یکم محرم الحرام کو یوم شہادت سیدنا فاروق اعظمؓ کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری سطح پر منانے کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔