استحکام، ترقی کیلئے ملکر کر دار ادا کرنا ہوگا :منشا اللہ بٹ

استحکام، ترقی کیلئے ملکر کر دار ادا کرنا ہوگا :منشا اللہ بٹ

محرم کی مجالس اور جلوسوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے :صوبائی وزیر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت منشا اﷲ بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے انتظامات و سکیورٹی امور کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ، ضلعی امن کمیٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ محرم کی مجالس اور جلوسوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے اس ضمن میں زیرو ٹالرننس پالیسی اپنائی جائیگی، علما کرام معاشرے میں امن ، سلامتی اور استحکام کیلئے اپنا بنیادی کردار ادا کریں۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نعیم بشیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین ، اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر، ایم ڈی واسا فیصل شہزاد ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو ضلعی امن کمیٹی کے اراکین، مختلف محکموں کے افسران، علما کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی، صفائی، ٹریفک مینجمنٹ، جلوسوں اور مجالس کے انتظامات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر امن و امان کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے تمام طبقات کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے عشرہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا پیدل دورہ کیا۔ انہوں نے مرکزی امام بارگاہ اڈہ پسروریاں، مرکزی امام بارگاہ مستری عبداﷲ اور مظفر پور کے دورے کئے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں