گجرات چیمبر میں اداروں کی یومِ مائیکرو پر خصوصی تقریب
سرکاری و نجی اداروں میں مؤثر اشتراک اور مسلسل رابطہ ناگزیر ہے :احمد حسن
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)گجرات چیمبر آف کامرس میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، سمیڈاکے اشتراک سے عالمی یومِ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں ، ایس ایم سیز کیلئے ایم ایس ایم ای ڈے کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی صدر گجرات چیمبر احمد حسن نے خطاب میں کہا کہ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،اس شعبے کو مزید مستحکم بنانے کیلئے سرکاری و نجی اداروں میں مؤثر اشتراک اور مسلسل رابطہ ناگزیر ہے ۔ سمیڈا کے ضلعی ڈائریکٹر چوہدری رخسار احمد نے کہا سمیڈا مختلف پروگراموں کے ذریعے کاروباری برادری کی معاونت کر رہی ہے ۔ شرکا نے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیااور مقامی صنعتوں کی مسابقتی صلاحیت میں اضافے کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔
ملک اظہار سابق چیئرمین فین ایسوسی ایشن نے کہا سمیڈا سمال اینڈ میڈیم لیول کی صنعتوں کیلئے کافی کچھ کر رہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے مختلف لیولز پر سپورٹ کی کمی ہے جیسے کہ فین سیکٹر نے اپنی مدد آ کے تحت بہت ترقی کی لیکن پھر اس میں کمی آئی ۔ سمیڈا سے کہوں گا کہ پالیسی سازی میں حکومت کو ایس ایم ایز کے مسائل بھی بتائیں ۔ عدنان اقبال مکی چیئرمین پاٹری ایسوسی ایشن نے کہا سمیڈا کو چا ہئے کہ سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کی ایسوسی ایشنز کے ساتھ متواتر لائزان قائم رکھے ۔سیشن میں اکرام افضل بٹ سینئر نائب صدر، مرزا عدنان نائب صدر، عمران وڑائچ،علی رضا، عادل اشرف ودیگر ممبران گجرات چیمبر کی بڑی تعداد موجود تھی۔