کمشنر کا بیوٹیفکیشن سکیموں میں کام پر اظہار عدم اطمینان

کمشنر کا بیوٹیفکیشن سکیموں میں کام پر اظہار عدم اطمینان

مختلف علاقوں کا دو رہ،متعلقہ افسر وں اور کنٹریکٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ محمد علی نے گوندلانوالہ روڈ،شمسی چوک اور شہر کے مختلف مقامات پر صفائی کے معیار، عملے کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال روڈ اور سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں بیوٹیفکیشن سکیمز کے تحت جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر محمد علی نے تعمیراتی معیار پر عدم اطمینان اور تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ناقص میٹریل اور غیر معیاری کام کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر وں اور کنٹریکٹرز کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا اور واضح کیا کہ عوامی وسائل سے جاری منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا غیر معیاری کام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی تکمیل مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق یقینی بنائی جائے ، جبکہ ناقص کام کی ذمہ داری کا تعین کرکے متعلقہ عناصر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں