بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کو مشکلات

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کو مشکلات

ادائیگی مراکز پر سہولیات میسر نہیں‘اکائونٹس میں رقم منتقل کرنیکا مطالبہ

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کو شدید مشکلات، ادائیگی کا نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم کے حصول کیلئے آنے والی مستحق خواتین کو شدید گرمی، طویل انتظار اور بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں امدادی رقم وصول کرنے کیلئے کئی کئی گھنٹے ، بلکہ بعض اوقات کئی دن تک انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ متعدد ادائیگی مراکز پر سایہ، پینے کے صاف پانی اور بیٹھنے کی مناسب سہولیات بھی میسر نہیں۔

خواتین کے مطابق بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ادائیگی کا عمل شروع تو کیا گیا ہے تاہم اس کی رفتار انتہائی سست ہے جس کے باعث انہیں بار بار مراکز کے چکر لگانا پڑتے ہیں اور شدید مشکلات برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ متاثرہ خواتین نے وزیراعظم اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ امدادی رقوم براہِ راست مستحقین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں، ادائیگی کے نظام کو مزید آسان، شفاف اور ڈیجیٹل بنایا جائے اور مراکز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ خواتین عزت و وقار کے ساتھ اپنی امداد حاصل کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں