اے ڈی سی کی زیرصدارت اشیا خورونوش کی قیمتوں کا ازسرنو تعین
روٹی 14، دہی 180،دودھ کانرخ170روپے لٹرمقرر، گرانفروشی پر کارروائی کاحکم
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر)شبیر بٹ کی زیر صدارت اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے ازسرنو تعین کے سلسلہ میں پرائس ری فکسیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چاول باسمتی سپر نیا 300،دال چنا (موٹی) 210 ، باریک لوکل 190 ، دال مسور موٹی/ کرمسن 210 ، دال ماش دھلی 405 ، دال ماش چھلکا 370، دال مونگ کوری(غیر پالشڈ) 300، سیاہ چنا(موٹا/ بٹل)210 ، سفید چنے 210روپے کلو، چینی، آٹا ، گھی نرخ نامہ بمطابق وفاقی/صوبائی گورنمنٹ، روٹی (100)گرام 14روپے ، چھوٹا گوشت (مٹن)1800، گوشت بڑا(بیف) 900 ، بون لیس 950 روپے کلو، دودھ فی لیٹر 170 ، دہی 180 روپے کلو جبکہ برائلرگوشت، انڈے ، سبزی و پھل وغیرہ کے نرخ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ ہونگے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا تاجر مقررہ قیمتوں پر اشیائے خورونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشی پر سخت کارروائی کریں۔اجلاس میں ای اے ڈی اے مارکیٹ کمیٹی عمران علی ، تاجر تنظیموں سے شیخ بابرکھرانہ، فضل الرحمن اور دیگر عہدیداران اور متعلقہ محکموں کے افسر شریک ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments