ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز ہیلتھ کلینک ماڑی بھنڈراں‘ریڑھی بازار کا دورہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا انہوں نے مریم نواز ہیلتھ کلینک ماڑی بھنڈراں، قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول اور ماڈل ریڑھی بازار کا معائنہ کیا ۔
عابد آباد روڈ پر نالے کی صفائی کے جاری کام کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال بھی ہمراہ تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ کلینک میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا نالوں کی بروقت صفائی مکمل کرنے ، سکول میں جاری تعمیراتی و مرمتی کام معیاری انداز میں مقررہ وقت پر مکمل کرنے اور ماڈل ریڑھی بازار میں صفائی، سرکاری ریٹ لسٹ کی نمایاں آویزاں کرنے اور معیاری اشیا مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments