پیپلز کالونی ڈسپوزل سٹیشن میں 3نئے پمپس کا افتتاح

پیپلز کالونی ڈسپوزل سٹیشن میں 3نئے پمپس کا افتتاح

ڈسپوزل سٹیشنوں کی استعداد میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے :کمشنر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے پیپلز کالونی ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 3نئے نصب پمپس اور مشینری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسپوزل سٹیشن میں نصب کیے گئے تین نئے ہائی کیپسٹی پمپس اور جدید مشینری کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔کمشنر نے کہا کہ بارش کے پانی کی تیز رفتار نکاسی کیلئے ڈسپوزل سٹیشنوں کی استعداد میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے ،نئے پمپس کی تنصیب سے پیپلز کالونی اور ملحقہ علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی مزید مؤثر اور تیز ہوگی جس سے شہریوں کو بہتر سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے ایم ڈی واسا اور دیگر متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو ہر وقت مکمل فعال رکھا جائے ، مشینری کی بروقت دیکھ بھال یقینی بنائی جائے اور مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ چوبیس گھنٹے الرٹ رہے ۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ عوامی خدمت میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...