مہنگائی نے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل بنا دیا:خواتین جماعت اسلامی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ کی ضلعی ناظمہ شازیہ زید نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات، آٹا، چینی، دالوں، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام خصوصاً خواتین کیلئے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل بنا دیا ۔
جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے 7اگست کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا جس میں ضلع سیالکوٹ کے مختلف مقامات پر بھی مظاہرے منعقد ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments