چاروں اضلاع میں مثالی گاؤں منصوبہ ٹائم پر مکمل کرنیکا حکم

چاروں اضلاع میں مثالی گاؤں منصوبہ ٹائم پر مکمل کرنیکا حکم

ڈویژن میں 35 دیہاتوں کو مثالی گاؤں بنایا جارہا :کمشنر کو اجلاس میں بریفنگ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں مثالی گاؤں منصوبہ کوٹائم لائنزکے مطابق مکمل کرنے کا حکم دیدیا اور کہا ہے کہ پراگریس کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلیگ شپ پروگرام کو کامیابی سے شفاف انداز میں مقررہ مدت کے اندر مکمل کرکے دیہاتوں میں بسنے والوں کو بھی شہروں کی طرح بنیادی سہولیات کی فراہمی دہلیز پر فراہم کی جاسکی۔انہوں نے یہ ہدایت اجلاس کی صدارت کرتے جاری کیں جس میں چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ آفیسر (انفراسٹرکچر اینڈ سروسز)سے بریفنگ لی۔کمشنر نے ہرمنصوبے کی تازہ ترین پیشرفت کا جائزہ لیا اور جاری کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے فوکل پرسنز/ایم او(آئی اینڈ ایس)کو واضح پیغام دیاکہ متعلقہ ٹھیکیداروں کو مزید متحرک کریں اور تعمیراتی عمل کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے ۔ اگر کسی جگہ انتظامی و تکنیکی مسئلہ درپیش ہو تو فوری نوٹس میں لائیں تاکہ بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژن میں مجموعی طور پر35 دیہاتوں کو مثالی گاؤں بنایا جارہا ہے جہاں شہر کی طرز پر میونسپل سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...