رہائشی کالونیوں میں نکاسی آب، سیوریج لائنوں کی صفائی کا الٹی میٹم

 رہائشی کالونیوں میں نکاسی آب، سیوریج لائنوں کی صفائی کا الٹی میٹم

شکایت سیل کو مزید موثر بنانے ،مشینری فعال ،شہریوں کی شکایات بروقت حل کرنے کے احکامات،اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے ، کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،ڈپٹی کمشنر

ملتا ن (وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم  نے کہا ہے کہ سیوریج سسٹم کی بہتری اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے عوامی شکایات کے پیش نظر واسا حکام کو سیوریج مسائل کے فوری حل کا الٹی میٹم دیتے ہوئے رہائشی کالونیوں میں نکاسی آب، سیوریج لائنوں اور نالیوں کی صفائی کا ٹاسک سونپ دیا ہے ۔انہوں نے شکایت سیل کو مزید موثر بنانے ، تمام مشینری کو مکمل طور پر فعال رکھنے اور شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں واسا حکام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محسن نثار، ایم ڈی واسا فیصل شوکت اور متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن، جاری ترقیاتی منصوبوں اور نکاسی آب کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن پر دن رات کام جاری ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر شہر میں مشینری کو مکمل فعال رکھا جائے جبکہ نشیبی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...