سرمایہ کاری بورڈ کا اجلاس، صنعتکاری کیلئے متعدد اہم فیصلے

 سرمایہ کاری بورڈ کا اجلاس، صنعتکاری کیلئے متعدد اہم فیصلے

گرین انڈسٹریل پارک اور سندر پارک سپیشل اکنامک زونز میں توسیع کی منظوری

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کی زیرصدرات سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا 12واں اجلاس پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔ جس میں 8نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس کے دوران پنجاب میں صنعتکاری کے عمل میں مزید تیزی لانے کیلئے متعدد اہم فیصلے کئے گئے ۔بورڈ نے گرین انڈسٹریل پارک اور سندر گرین انڈسٹریل پارک سپیشل اکنامک زونز میں توسیع کی منظوری دی۔خصوصی اقتصادی زونز میں توسیع کی تجاویز حتمی منظور ی کیلئے سرمایہ کاری بورڈ اسلام آباد کو بھجوائی جائیں گی۔بورڈنے صنعتی مراکز میں مقررہ مدت میں انڈسٹری نہ لگانے پر منسوخ اور کینسل شدہ پلاٹس کے کیسز سیزا کی ذیلی کمیٹی میں بھجوا نے کا فیصلہ کیا گیا۔ذیلی کمیٹی تمام کیسز کا کیس ٹو کیس جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ اجلا س میں پنجاب کابینہ کی طرف سے پنجاب کے صنعتی مراکز کیلئے منظور کردہ لینڈ لیز پالیسی سرمایہ کاری بورڈ اسلام آباد کو بھجوا نے کی منظوری بھی دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...