ستھرا پنجاب کے اہداف ہر صورت مکمل کئے جائیں:ڈی سی
شہریوں کو بروقت اور بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہو ا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) سارہ زینب، منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی عابد بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ذوالفقار علی، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل منیجرز اور متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ ضلع بھر میں صفائی کے انتظامات، ستھرا پنجاب پروگرام کے اہداف، تحصیل سطح پر جاری سرگرمیوں، مشینری کے استعمال، ماڈل یونین کونسلز کے قیام اور شہریوں کو صفائی کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے مقررہ اہداف ہر صورت مکمل کئے جائیں اور شہریوں کو بروقت اور بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ تحصیلوں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام افسر پوری محنت، لگن، ذمہ داری اور ٹیم ورک کے ساتھ فرائض انجام دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments