یومِ شہدائے پولیس بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا، گورنر
پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کی پہلی دفاعی دیوار
کراچی(نیوز ایجنسیاں)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے یومِ شہدائے پولیس پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ شہدائے پولیس ہمیں پولیس اہلکاروں کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کی پہلی دفاعی دیوار ہے ۔انہوں نے یومِ شہدائے پولیس پر شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ سندھ میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ تحسین ہے ،پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید تربیت میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ گورنر سندھ نے کہاکہ پولیس کے شہدا ہمارے قومی ہیرو اور پوری قوم کا فخر ہیں، دہشت گردی اور جرائم کے خلاف پولیس کے شہدا اور غازیوں کے عزم، بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔پولیس فورس کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔علاوہ ازیں گورنر سندھ نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پرخصوصی پیغام میں کہا کہ5اگست 2019ء جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments