چہلم حضرت امام حسینؓ پر پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات
ڈی پی اوخانیوال کا روٹس کاجائزہ، 450 پولیس، ایلیٹ و لیڈیز اہلکار تعینات رہے
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے مختلف جلوسوں کے روٹس اور ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عزاداروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے اور تمام افسران و جوان اپنے فرائض انتہائی مستعدی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے لیے 450 پولیس افسران و ملازمین، ایلیٹ فورس کی خصوصی ٹیمیں اور 48 لیڈیز پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔
جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 80 ٹریفک پولیس اہلکار مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر فرائض سرانجام دیتے رہے ۔سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے حساس مقامات، مساجد اور بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ، جبکہ جلوسوں کی مسلسل مانیٹرنگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کے ذریعے صورتحال پر کڑی نظر رکھی گئی۔ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان کا قیام اور عزاداروں کے جان و مال کا تحفظ خانیوال پولیس کی اولین ترجیح ہے ، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments