سی پی او کاجلوس روٹس کادورہ انتظامات کا جائزہ لیا
ملتان (کرائم رپورٹر )سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلہ میں عسکری بائی پاس، گراس منڈی چوک، گھنٹہ گھر چوک، امام بارگاہ حسینیہ دولت گیٹ اور دیگر جلوس روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
سی پی او ملتان نے جلوس روٹس پر تعینات پولیس افسر و اہلکاروں کی ڈیوٹی، سکیورٹی پوائنٹس، بیریئرز، داخلی و خارجی راستوں، سرچ اینڈ سویپ اقدامات اور دیگر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جلوس کے تمام روٹس پر فول پروف سکیورٹی، مؤثر مانیٹرنگ اور ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔سی پی او ملتان نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر عزاداران کی جان و مال کا تحفظ اور پرامن ماحول کا قیام ملتان پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments