پولیس چیف کا چہلم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

پولیس چیف کا چہلم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی ساؤتھ، ڈی آئی جی ٹریفک و دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ عزاداروں کی حفاظت، شہریوں کی سہولت اور پرامن ماحول کا قیام کراچی پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے افسران و جوانوںنے ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض انجام دیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...