شعبہ لائیواسٹاک جدید خطوط پراستوار کرنا ناگزیر،صوبائی وزیر

شعبہ لائیواسٹاک جدید خطوط پراستوار کرنا ناگزیر،صوبائی وزیر

جدید تولیدی ٹیکنالوجیز اور سائنسی طریقہ کار کا فروغ ہی شعبے کی بقا کا ضامناجلاس میں لائیو اسٹاک سیکٹر میں جدید تربیتی پروگرامز شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز حکومتِ سندھ محمد علی ملکانی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں FONGROW کے اعلیٰ سطح کے وفد نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ بھر میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی، جدید ترین ٹیکنالوجی کے فروغ اور مویشیوں کی پیداواری صلاحیت میں خاطر خواہ اضافے کے لیے مختلف تجاویز، سائنسی اقدامات اور باہمی تعاون پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے دوران مویشیوں کی نسل کشی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی تخم ریزی، مصنوعی حمل، معیاری سیمین کی پیداوار، جدید فارم مینجمنٹ اور ایمبریو ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے صوبے میں مویشیوں کے ریوڑ کی حالت بہتر بنانے اور اعلیٰ نسلوں کے فروغ کے لیے مشترکہ اور ٹھوس اقدامات کرنے پر مکمل اتفاق کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کو روایتی طریقوں سے نکال کر جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جدید تولیدی ٹیکنالوجیز اور سائنسی طریقہ کار کا فروغ ہی شعبے کی بقا اور ترقی کا ضامن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ مقامی مویشی پال حضرات کی تکنیکی استعداد بڑھانے اور بہتر نسلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور مجموعی پیداوار میں اضافے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر سندھ کے لائیو اسٹاک سیکٹر میں جدید تربیتی پروگرامز شروع کرنے ، ٹیکنالوجی کی منتقلی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...