راہوالی:فصلوں سے پانی کے نکاس کیلئے کسان خود متحرک
اپنی مدد آپ کے تحت کو ششیں ‘ایم این اے کی جلد پلیاں کھولنے کی یقین دہانی
راہوالی(نمائندہ دنیا )سینکڑوں کسان زیر آب فصلوں سے پانی کے نکاس کا مستقبل بنیادوں پر حل نہ ہونے پر پریشان ،متعلقہ محکمے بھی تماشائی ،کروڑوں روپے کا نقصان ہونے پر زمینداروں کی نیندیں اڑ گئیں اور اپنی مدد آپ کے تحت نکاسی آب کیلئے کو ششیں شروع کر دیں ۔ شدید بارشوں سے ضلع سیالکوٹ بھاڈیوالہ سے لے کر ضلع گوجرانوالہ ابن والی ،کوٹ سعداﷲ ،جلال بلگن ،تلونڈی کھجوروالی ،کوٹلی صاحبو و دیگر دیہات میں سینکڑوں ایکڑ پر دھان مکمل طور پر تباہ ہو چکی تا حال تین سے چار فٹ تک پانی فصلوں میں کھڑا ہے ، پانی کے نکاس کیلئے حلقہ ایم این اے ،محکمہ مال و دیگر سے رابطہ کیا کہ جی ٹی روڈ پر عرصہ دراز سے بارشی سیلابی پانی کے نکاس کیلئے پلیاں بنائی گئی تھیں جو مختلف جگہوں سے بند کر دی گئی ہیں اور کچھ صفائی نہ ہونے پر بند پڑی ہیں انکو مستقل طور پر کھول دیا جائے ۔ایم این بلال فاروق تارڑ نے بھی موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور آج تک پلیوں کے کھل جانے اور نالوں کی صفائی کی یقین دہانی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments